16 فروری 2014 - 20:30
پاکستانی حکومت کوطالبان کی طرف سے 23 ایف سی اہلکاروں کی لاشوں کا تحفہ

پاکستانی حکومت پر طالبان دہشت گردوں کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے پاکستانی حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نرمی دکھانے کے بعد طالبان نے پاکستانی حکومت کو ایف سی کے 23 اہلکاروں کی لاشوں کا تحفہ پیش کردیا ہے پاکستانی قوم اپنے پیارے عزیزوں کی شہادت کی خبر سن کر سوگوار جبکہ طالبان کو اپنے بیٹے قراردینے والے شرمسار ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی حکومت پر طالبان دہشت گردوں  کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے پاکستانی حکومت کی طرف سے  مذاکرات میں نرمی دکھانے کے بعد طالبان نے پاکستانی حکومت کو ایف سی کے 23 اہلکاروں کی لاشوں کا تحفہ پیش کردیا ہے پاکستانی قوم اپنے پیارے عزیزوں کی شہادت کی خبر سن کر سوگوار جبکہ طالبان کو اپنے بیٹے قراردینے والے لوگ شرمسار ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے دوران بھی طالبان نے کراچی میں سکیورٹی کے 13 اہلکاروں کو بم دھماکے میں شہید کردیا ، نام نہاد مذاکرات کے بعد طالبان کے حوصلے مزید بلند ہوگئے البتہ مذاکرات کے بعد طالبان دہشت گردوں کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حامیوں کے مکروہ چہرے ، پاکستانی قوم کے سامنے آگئے ہیں جنھیں پاکستانی قوم اور پاکستانی فوج ہر گز معاف نہیں کرےگی۔ طالبان دہشت گردوں کے رہنما احسان اللہ احسان نے کل اعلان کیا کہ طالبان  نے ایف سی کے 30 مغوی اہلکاروں میں سے 23 کو شہید کردیا ہے، جبکہ طالبان رہنما عمر خالد خراسانی کی جانب سے ویڈیو پیغام میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایف سی کے 23 جوانوں کو شہید کر کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے،اس نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو کئی بار متنبہ کیا تھا کہ ساتھیوں کی لاشیں گرانے سے باز رہے تاہم ساتھیوں کے مسلسل قتل کا بدلہ ایف سی اہلکاروں کو شہید کر کے لیا گیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق ایک طرف طالبان دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو گرارہے ہیں اور انھیں بے دردی کے ساتھ شہید کررہے ہیں  اور دوسری طرف پاکستانی حکومت ، طالبان دہشت گردوں کو اپنے فرزند قراردیکر پاکستانی قوم کے ساتھ خيانت کررہی ہیں۔

.......

/169